Sunday, May 19, 2024

پشاور میں محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کےلئے سیکورٹی پلان تشکیل

پشاور میں محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کےلئے سیکورٹی پلان تشکیل
September 22, 2017

پشاور (92 نیوز) پشاور میں محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کےلئے سیکورٹی پلان تشکیل دےکر عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔ پشاور شہرکو تین سیکورٹی لیئرز میں تقسیم کرنے کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد سو سے بڑھا کر دو سو کردی گئی۔

پشاور میں محرم الحرام میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں شہر میں چودہ علاقوں کو حساس ترین اور 18 کو حساس قرار دے دیا گیا۔ جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے علاوہ ایف سی اورپولیس کے دس ہزار اہلکاروں تعینات کئے جائیں گے۔

عشرہ محرم کے دوران پشاور کی 71 امام بارگاہوں سے 119 چھوٹے بڑے جلوس بر آمد ہوں گے۔ شہریوں نے محرم الحرام کےلئے سیکورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پشاورمیں قبائلی علاقوں سے متصل مختلف مقامات پر پولیس چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ شہر میں جگہ جگہ ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔