Saturday, April 20, 2024

پشاور میں لاک ڈاؤن کے دوران بی آر ٹی کا تعمیراتی کام جاری رکھنے کا فیصلہ

پشاور میں لاک ڈاؤن کے دوران بی آر ٹی کا تعمیراتی کام جاری رکھنے کا فیصلہ
April 6, 2020
پشاور (92 نیوز) پشاور میں لاک ڈاؤن کے دوران بی آر ٹی کا تعمیراتی کام جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا، محکمہ ریلیف خیبرپختونخوا نے متعلقہ محکموں کو مراسلہ بھجوا دیا۔ پشاور ، لاک ڈاؤن ، بی آر ٹی ، تعمیراتی کام جاری ، فیصلہ ، 92 نیوز محکمہ ریلیف خیبرپختونخوا نے متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز کو مراسلہ بھجوایا۔ مراسلہ  کے مطابق تعمیراتی کام کے لئے کورونا وائرس کی وباء کے دوران حکومتی گائیڈ لائنز پرعملدرآمد ہوگا۔ موجودہ صورتحال میں بی آر ٹی پر کام بند کرنا عوامی مفاد میں نہیں۔ مراسلہ میں کہا گیا کہ تعمیراتی کام کی بندش جہاں دیہاڑی دار مزدور کو متاثر کرے گا وہیں سماجی فاصلہ کی پالیسی بھی متاثر ہوگی۔ بی آر ٹی شہر کی معاشی، صنعتی اور سیاسی پہلوئوں سے اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس کا مقصد شہر کی ٹرانسپورٹ پر رش کو کم کرنا ہے۔