Thursday, May 9, 2024

پشاور میں فیشن شو، ماڈلز نے ریمپ پر خوب جلوے دکھائے

پشاور میں فیشن شو، ماڈلز نے ریمپ پر خوب جلوے دکھائے
September 23, 2019
پشاور (92 نیوز) فیشن شوہویا آرٹ شو،میوزک ہو یا کوئی تفریحی پروگرام پشاور میں ایسی تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے تو ہر کوئی جوش وخروش سے اس میں شریک ہوتاہے ایسے ہی ایک فیشن شو کاپشاور میں فیشن شو کا انعقاد کیا گیاتو مقامی ماڈلز نے خوب جلوے دکھائے،مقامی ماڈلز نے ماڈلنگ کی تو حاضرین نے خوب پذیرائی کی عروسی ملبوسات، کامدار قمیضوں اور برانڈز کی ملبوسات کے لئے ماڈلز ریمپ پر آئیں تو شرکاءنے جہاں ماڈلز کے کام کو سراہا وہاں ملبوسات کو بھی کافی پسند کیا۔ خواتین کے علاوہ مردوں کے عروسی ملبوسات کی نمائش کی گئی تو نوجوانوں نے جدید شرقی لباس مین زبردست دلچسپی دکھائی، پشاور میں اس قسم کے شوز کو ہمیشہ پذیرائی ملتی ہے اور لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہوتا ہے۔