Tuesday, April 23, 2024

پشاور میں فارماسوٹیکل ایسوسی ایشن کی عوام میں مفت ماسک اور آگاہی پمفلٹ کی تقسیم

پشاور میں فارماسوٹیکل ایسوسی ایشن کی عوام میں مفت ماسک اور آگاہی پمفلٹ کی تقسیم
March 21, 2020
پشاور (92 نیوز) کورونا وائرس کی وبا پھیلتے ہی پشاور میں ماسک کی قلت پیدا ہوئی تو فارماسوٹیکل ایسوسی ایشن نے عوام میں مفت ماسک تقسیم کرنے کا ذمہ لے لیا، ایسوسی ایشن کی جانب سے شہریوں میں مفت ماسک تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ فارما سوٹیکل ایسوسی خیبرپختونخوا کی جانب سے کورونا وائرس سے آگہی کے حوالے سے پشاورکے یونیورسٹی روڈ پر ماسک اور پمفلٹ تقسیم کئے گئے،فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر مقبول جان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچنا ہے تو احتیاطی تدابیر اپنا ہوں گی۔ فارماسو ٹیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے ساتھ دوسروں کا بھی خیال رکھیں۔ فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ناجائزمنافع خوروں اور صورتحال سے فائدہ اٹھانے والوں کی حوصلہ شکنی کےلئے بڑے پیمانے پر اعلٰی کوالٹی کے سنیٹائزر اور ماسک تیار کرکے عوام کو رعایتی نرخوں پر فراہم کئے جائیں گے۔