Friday, April 26, 2024

پشاور میں فائرنگ سے کرنل طاہرعظیم شہید

پشاور میں فائرنگ سے کرنل طاہرعظیم شہید
March 29, 2015
پشاور(92نیوز)پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کےعلاقے حیات آباد میں اباسین مارکیٹ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے لیفنٹنٹ کرنل طاہر عظیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے۔ موٹر سائیکل سوار فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کو تین گولیاں لگیں ۔ ذرائع کے مطابق کرنل طاہر عظیم پشاور شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے آئے ہوئے تھے۔