Saturday, May 4, 2024

پشاور میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش وخروش سے منائی جارہی ہے

پشاور میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش وخروش سے منائی جارہی ہے
August 22, 2018
پشاور( 92 نیوز) پشاور میں عید الالضحیٰ مذہبی جوش وخروش سے منائی جارہی ہے ،  صوبائی دارالحکومت میں نماز عید کا بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ چارسدہ روڈ پر ہوا ،  نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی اورخوشحالی کےلئے دعائیں مانگی گئیں، سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں نمازعید کے کئی چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے ،  وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان نے گورنرہاؤس میں نماز عید ادا کی۔ نمازعید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کا سلسلہ شروع ہوا ، شہرکے مختلف علاقوں میں اجتماعی قربانی کی گئی،قربانی کا سلسلہ عید کے تین روز تک جاری رہے گا۔