Friday, April 26, 2024

پشاور میں " صاف خیبرپختونخوا، میرا خواب" صفائی مہم کا افتتاح کر دیا گیا

پشاور میں " صاف خیبرپختونخوا، میرا خواب" صفائی مہم کا افتتاح کر دیا گیا
August 9, 2019
 پشاور (92 نیوز) پشاور میں " صاف خیبرپختونخوا، میرا خواب" صفائی مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔ وزیر بلدیات نے بہترین صفائی کرنے والوں کے لئے انعام کے اعلان کے ساتھ ساتھ شہریوں کو خبردار کیا کہ گندگی پھیلانے والوں کو جرمانہ ہو گا۔ پشاور شہری اب ہوشیار ہو جائیں ۔ کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے لئے مختص مقامات کے علاوہ اگر ادھر ادھر گندگی پھیلائی تو کم سے کم پانچ ہزار روپے جرمانہ دینا پڑے گا کیونکہ " صاف خیبرپختونخوا، میرا خواب" صفائی مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ ٹائون تھری پشاور ہال میں وزیر بلدیات شہرام ترکئی نے مہم کا افتتاح کیا۔ وزیر بلدیات نے اعلان کیا کہ مہم کے دوران بہترین صفائی کرنے والوں کے دو کروڑ روپے بطور انعام مختص کئے ہیں۔ شہرام ترکئی نے کراچی میں صفائی مہم کے لئے وفاقی وزیرعلی زیدی کو بھی تعاون کی پیش کش کر دی۔ صاف خیبرپختونخوا میرا خواب، مہم میں سات ہزار سے زائد اہلکار حصہ لیں گے۔ پانچ سو گاڑیاں اس مہم میں استعمال ہوں گی۔ مہم کے دوران دو ماہ بعد بہترین صفائی کرنے والے اہلکاروں کو نقد انعامات دیئے جائیں گے۔