Thursday, April 18, 2024

پشاور میں شیلٹر ہومز کے دروازے مسافروں کیلئے کھل گئے

پشاور میں شیلٹر ہومز کے دروازے مسافروں کیلئے کھل گئے
December 15, 2018
پشاور (92 نیوز) پشاور میں شیلٹر ہومز کے دروازے مسافروں کیلئے کھل گئے۔ پچاس افراد نے رات بسر کی۔ صبح ہونے پر تمام افراد کام کاج پر نکل گئے۔ شیلٹر ہوم میں مسافروں کو ناشتہ بھی دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نےشدید سردی میں کھلے آسمان تلے رات بسر کرنے والے غریب شہریوں کے لئے شلٹرہوم کا افتتاح کیا تو پہلی رات ہی پچاس سے زائد غریب بے گھر افراد  پشاورکے پجگی روڈ پر واقع شلٹر ہوم پہنچے۔ صاف ستھرے بستر، ہیٹر اور گرم پانی کی سہولت کے ساتھ رات بسر کی۔ صبح پراٹھا چنے اور چائے کا ناشتہ کیا اور کام کاج کے لئے نکل پڑے۔ بغیر چھت کے پشاور میں شدید سردی میں رات بسر کرنے والے بے گھر اور غریب محنت کشوں کو چھت کے ساتھ ساتھ بہترین سہولیات ملیں تو وہ خوشی سے پھولے نہ سمائے اور دعائیں دیتے رہے۔ 18 کمروں پر مشتمل اس شیلٹر ہوم میں چار سو افراد کے قیام کی گنجائش ہے جنہیں یہاں کھانے کے علاوہ ڈاکٹر کی سہولت بھی میسر ہو گی اور فیملیز کے لئے شیلٹر ہوم میں الگ جگہ مختص کی گئی ہے۔