Sunday, September 8, 2024

پشاور میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے 3 مبینہ اغواء کار ہلاک

پشاور میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے 3 مبینہ اغواء کار ہلاک
April 13, 2019

 پشاور (92 نیوز) پشاور میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے 3 مبینہ اغواء کار ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے۔

 سی ٹی ڈی کے مطابق ایک منظم گروہ کے واردات کیلئے ضلع خیبر سے پشاور میں داخل ہونے کی اطلاع ملی تو سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے  پشاور کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی۔

 اس دوران متنی میں مبینہ اغواء کاروں  کو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو اغوا کاروں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کھول دی۔ جوابی کارروائی میں 3 مبینہ اغواء کار درگئی کے شیر زادہ عرف شیر، چارسدہ کے ملنگ اور چارسدہ ہی کے  آیاز اللہ مارے گئے جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔

 تینوں ملزمان  پولیس کو اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور درجنوں دوسرے مقدمات میں مطلوب تھے۔