Friday, April 19, 2024

پشاور میں سکھ دور کا نکاسی آب کا نظام دریافت

پشاور میں سکھ دور کا نکاسی آب کا نظام دریافت
November 23, 2017

پشاور (92 نیوز) ہزاروں سال پرانی تاریخ رکھنے والے شہر پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی کھدائی کے دوران سکھ دور کا نکاسی آب کا نظام دریافت ہو گیا۔
پشاورمیں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے لئے کھدائی شروع ہوئی تو حاجی کیمپ بس اسٹینڈ کے قریب جی ٹی روڈ پر آثارقدیمہ سامنے آئے تو شہری حیرت زدہ ہو گئے۔
92 نیوز نے قدیم تہذیب کے ان آثارکی نشاندہی کی تو محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرجائزہ لیا اور انہیں صدیوں پرانے سکھ دور کی سرنگ یا نکاسی آب کے نظام کا حصہ قرار دیا جس کی انگریز دورمیں مرمت ہوئی۔
محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم سائٹ کے معائنہ کے بعد اپنی رپورٹ تیار کرے گی۔