Sunday, May 12, 2024

پشاور میں سستا پٹرول عوام کو مہنگا پڑ گیا ، بیشتر پمپس پر نایاب

پشاور میں سستا پٹرول عوام کو مہنگا پڑ گیا ، بیشتر پمپس پر نایاب
June 9, 2020

پشاور(92 نیوز ) پشاور میں سستا پٹرول عوام کو مہنگا پڑگیا، نویں روز بھی شہر میں پٹرول کا بحران برقرار ہے ، شہر کے بیشتر پٹرول پمپس پر پٹرول نایاب ہونے پر شہری مارے مارے پھر رہے ہیں ، پٹرول ملنے کی امید پر بعض فلنگ اسٹیشنز پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

شہر کے چند ایک پٹرول پمپس پر پٹرول ملنے کی امید پر موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، وزارت پٹرولیم کی جانب سے پٹرول بحران کا ذمہ دارعوام کو قرار دینے پر شہری سیخ پاء ہوگئے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو پٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دینے کی بجائے پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ پٹرول سستا ہونے کا ریلیف عوام تک پہنچ سکے۔