Saturday, April 27, 2024

پشاور میں سرکاری ٹی وی کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

پشاور میں سرکاری ٹی وی کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی
December 15, 2017

پشاور (92 نیوز) پشاور میں سرکاری ٹی وی کی عمارت میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
آگ سرکاری ٹی وی کی عمارت کے ڈیزائن سیکشن میں لگی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ڈیزائن سیکشن کے قریب کمروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ بجھانے کے لئے ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں طلب کی گئیں۔ سرکاری ٹی وی کے ڈیزائن سیکشن میں لکڑی کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ریسکیو کی ٹیموں کو آگ بجھانے میں مشکلات پیش آئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ بجھانے میں تین گھنٹے لگے جبکہ کولنگ کا عمل صبح تک جاری رہا۔
سرکاری ٹی وی پشاورسنٹرکےجنرل منیجر مرزا امجد کے مطابق آگ سے ریکارڈ بالکل محفوظ ہے جبکہ میٹریل کو لاکھوں کا نقصان پہنچا ہے۔
آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔