Sunday, May 12, 2024

پشاور میں زمین کا تنازع سات جانیں لے گیا

پشاور میں زمین کا تنازع سات جانیں لے گیا
June 22, 2021

پشاور (92 نیوز) پشاور میں زمین کا تنازع سات جانیں لے گیا۔ تھانہ چمکنی کی حدود میں گھر پر فائرنگ سے تین بھائیوں سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق ابراہیم خان سکنہ پندو روڈ کے گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں ابراہیم کے تین بیٹے جلال، سلمان، سلیم ابراہیم کا بھائی حبیب اللہ ، زوجہ حبیب اللہ اور بانو زوجہ ابراہیم متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئے ۔ وقوعہ کے وقت ابراہیم گھر میں موجود نہیں تھا۔ مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

 پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔