Monday, September 16, 2024

پشاور میں زلمی کے سپورٹرز نے بڑی اسکرینوں کا اہتمام کیا

پشاور میں زلمی کے سپورٹرز نے بڑی اسکرینوں کا اہتمام کیا
March 25, 2018

پشاور ( 92 نیوز)پشاور میں بھی عید کے مناظر دیکھے گئے ، بچے بڑے خواتین سبھی پشاور زلمی کی جیت کیلئے پر جوش نظر آئے ۔

شہر پشاور میں زلمی کے سپورٹرز نے بڑی اسکرینوں کا اہتمام کیا۔ نوجوانوں کیساتھ  خواتین اور بچوں نے بھی میچ سے بھرپور لطف لیا ۔

اس موقع پر شہری جھومتے ،گاتے ،اور خوشیاں مناتے رہے ۔شہری ’’پشاور زلمی کے دیوانے‘‘ کے نعرے لگاتے رہے ۔