Friday, March 29, 2024

پشاور میں روٹی پندرہ روپے اور نان بیس روپے کا ہو گیا

پشاور میں روٹی پندرہ روپے اور نان بیس روپے کا ہو گیا
July 12, 2019
پشاور (92 نیوز) پشاور میں روٹی پندرہ روپے اور نان بیس روپے کا ہوگیا ۔ حکومت نے نان بائیوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے۔ لاہور میں بھی تندور والوں نے پیر سے روٹی 15 اور نان 20 روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔ بجٹ کے آفٹر شاکس سے کوئی نہ بچا۔ ٹیکسوں کی بھرمار کو جواز بنا کر فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی آٹا مہنگا کر دیا۔ آٹا اور میدہ مہنگا ہونے کی بھنک پر نان بائی بھلا کب چین سے بیٹھنے والے ہیں۔ اُنہوں نے روٹی اور نان مہنگے کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایسے میں نان بائی حکومت  کو بھی کوسنے دے رہے ہیں۔ روٹی مہنگی ہونے کے خدشے سے ہی عوام بلبلا اُٹھے ہیں۔ کہتے ہیں غریبوں کے منہ سے نوالہ چھینا جارہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت میں اضافہ ناقابل برداشت ہے۔