Tuesday, May 14, 2024

پشاور میں رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد

پشاور میں رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد
February 20, 2019
پشاور (92 نیوز) پشاور میں رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا تو ملک بھر کے ماڈلز نے اپنی فن کا مظاہرہ کیا۔ ماڈلز موقع کی مناسبت سے مختلف لباس پہن کر ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں  تو حاضرین سے خوب پذیرائی حاصل کی ۔ ماڈلز نے کیٹ واک کرکے جہاں عروسی ملبوسات کی نمائش کی وہاں جیولری کے نت نئے ڈیزائن بھی متعارف کروائے۔ فیشن شو میں تفریح کا سامان فراہم کرنے کے لئے موسیقی کی دھنیں بجائی گئیں تو نوجوانوں نے رقص کرکے محفل لوٹ لی۔ ماڈلز نے رنگوں کے امتزاج  کو ایسا واضح کیا کہ شرکاء داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔