Friday, April 26, 2024

پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، ایک دہشتگرد گرفتار،بارودی مواد برآمد

پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، ایک دہشتگرد گرفتار،بارودی مواد برآمد
September 8, 2018
پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی نےجمیل چوک میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ، دہشتگرد کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ، محرم الحرام کی آمد سے قبل ملک بھر میں  سکیورٹی اداروں کی جانب سے  کامیاب کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔ دوسری جانب چار سدہ روڈ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق  جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں  مجاہد خان ، شیر علی  اور علی خان شامل ہیں ۔