Sunday, September 8, 2024

پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام !!! فورسز پر حملوں اور 42 افراد کی ہلاکت میں ملوث دہشت گرد وحیداللہ گرفتار

پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام !!! فورسز پر حملوں اور 42 افراد کی ہلاکت میں ملوث دہشت گرد وحیداللہ گرفتار
August 21, 2015
پشاور (92نیوز) پشاور میں دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ بین الاقوامی کالعدم تنظیم کا مطلوب دہشت گرد گرفتار کرکے بم ناکارہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا کے مطابق پشاورکے حاجی کیمپ بس سٹینڈ کے قریب کارروائی کرکے بین الاقوامی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد وحیداللہ کو گرفتارکرلیا گیا۔ دہشت گرد سے گیارہ کلو گرام وزنی واٹر کولر بم برآمد ہوا جسے ناکارہ بنادیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد پشاور اور شبقدر میں سکیورٹی فورسز اور پولیس پر چھ حملوں اور بیالیس افراد کو شہید کرنے کے الزام میں مطلوب تھا۔ سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق اگربم پھٹ جاتا تو بڑی تباہی کا خدشہ تھا۔ سکیورٹی اداروں نے پشاور اور نواحی علاقوں میں دہشت گردوں کےخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے اورمتعدد کارروائیوں میں کئی خطرناک دہشت گرد قانون کے شکنجے میں جکڑے گئے ہیں۔