Saturday, May 11, 2024

پشاور میں دوست کے ساتھ مل کر شوہر کے گھر ڈاکا ڈالنے والی خاتون گرفتار

پشاور میں دوست کے ساتھ مل کر شوہر کے گھر ڈاکا ڈالنے والی خاتون گرفتار
September 17, 2019
 پشاور (92 نیوز) پشاور میں دوست کے ساتھ مل کرشوہر کے گھر ڈاکا ڈالنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے ہی گھر والوں کو یرغمال بنالیا تھا۔ پشاور کے علاقہ کوتوالی میں چند روز قبل ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 30 تولے طلائی زیورات ،25 لاکھ روپے نقد اور چالیس لاکھ روپے مالیت کےانعامی بانڈ لوٹ کرلے گئے۔ ایس ایس پی پشاور نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے واردات کی باریک بینی سے تفتیش کی تو خاتون خانہ زوجہ کامران ہی ملزمہ نکلی۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے ساتھیوں کا پتہ لگایا اور انہیں بھی قانون کے شکنجے میں جکڑلیا۔ ملزموں سے 30 تولے طلائی زیورات اور 25 لاکھ روپے نقد پرائز بانڈز اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایس ایس پی آپریشن بابر ظہور آفریدی کے مطابق ملزم نعیم شاہ اس کے ساتھیوں اشفاق اور عثمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔