Sunday, May 12, 2024

پشاور میں دورہ روڈ اچینی کے علاقے میں گھر کی چھت گر گئی ، 3 افراد جاں بحق

پشاور میں دورہ روڈ اچینی کے علاقے میں گھر کی چھت گر گئی ، 3 افراد جاں بحق
April 2, 2021

پشاور (92 نیوز) پشاور میں دورہ روڈ اچینی کے علاقے میں گھر کی چھت گر گئی۔ واقعے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔

پشاور میں تیز ہوا نےغریب کا آشیانہ اجاڑ دیا۔  دورہ روڈ  اچینی کے علاقہ میں ایک کمرے کے گھر میں رہائش پذیر سید مرجان کے گھر کی چھت گر گئی۔ چھت گرنے سے مرجان بیوی بچوں سمیت ملبے تلے دب گئے۔ اہل علاقہ اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دو بچیوں اور ایک خاتون کو مردہ جبکہ چار افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا۔

جاں بحق ہونے والی بچیوں  کی عمریں پانچ اور سات سال ہیں۔ ملبے سے نکالے گئے چار افراد میں سید مرجان اس کی اہلیہ اور دو بچے شامل ہیں جنہیں موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان نے مکان کی چھت گرنے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلٰی نے ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کی بھرپور مدد کی ہدایت کی۔