Friday, March 29, 2024

پشاور میں دفعہ 144کے  تحت ایک ماہ کیلئے جلسے جلوسوں اور موٹرسائیکل کی ڈبل  سواری پر پابندی عائد

پشاور میں دفعہ 144کے  تحت ایک ماہ کیلئے جلسے جلوسوں اور موٹرسائیکل کی ڈبل  سواری پر پابندی عائد
May 24, 2015
پشاور(92نیوز)پشاور میں دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کے لئے جلسے جلوسوں، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، لاؤڈ سپیکر کے ڈبل استعمال اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈپٹٰی کمشنر پشاور نے شہر میں 24 مئی سے 23 جون تک دفعہ 144 نافذ کر کے ہر قسم کے جلسے جلوسوں اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔