Saturday, April 20, 2024

پشاور میں داعش کے پمفلٹ تقسیم کرتے دو افراد گرفتار

پشاور میں داعش کے پمفلٹ تقسیم کرتے دو افراد گرفتار
May 15, 2015
پشاور (92نیوز) محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاورکے علاقہ ٹاﺅن اور نوتھیہ کے علاقوں میں کارروائی کرکے داعش کے پمفلٹ تقسیم کرنے والے دو افراد کو گرفتارکرلیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا کے مطابق اطلاع تھی کہ کچھ لوگ داعش نامی تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کررہے ہیں اور لوگوں کو داعش میں شمولیت کےلئے راغب کررہے ہیں۔ اس اطلاع پر تھانہ ٹاﺅن اور نوتھیہ کے علاقوں میں کارروائی کی گئی اور دو افراد غلام محمد اور لعل محمد کو گرفتارکرلیا گیا۔ گرفتار افراد داعش کے کارکن ہیں اور ان سے فارسی اور پشتو زبان میں پمفلٹ برآمد ہوئے۔