Friday, May 17, 2024

پشاور میں خواجہ سراؤں کو ایک ہی جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ

پشاور میں خواجہ سراؤں کو ایک ہی جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ
August 5, 2019
پشاور(روزنامہ 92 نیوز) پشاور میں خواجہ سراؤں  کو ایک ہی جگہ منتقل کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ فقیر آباد ، دلہ زاک روڈ ، گلبہار ، ہشتنگری ، تہکال سمیت شہر کے مختلف مقامات پرخواجہ سرا رہائش پذیر ہیں۔ خواجہ سراؤں  پر ہونے والے حملوں ، ان سے ایچ آئی وی اور ایڈز کے ٹیسٹ کرانے کے لئے انہیں ایک ہی مقام پر منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ ایک ہی مقام پر ان کی موجودگی ان کے اعداد و شمار اکٹھا کرنے ، انہیں شناختی کارڈ کی فراہمی وغیرہ کے حوالے سے بھی معلومات بروقت دستیاب ہو گی۔ خواجہ سراؤں  کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی بھی دوسرے مرحلے میں کی جائیگی ،صوبے کے مختلف اضلاع اور پنجاب سے آنے والے خواجہ سراؤں کے لئے ایک ہی محفوظ جگہ پر منتقل کرنے کیلئے شہر کے مختلف مقامات کا سروے شروع کر دیا گیا ہے ۔