Sunday, May 12, 2024

پشاور میں خصوصی افراد کا 28واں قومی اسپورٹس میلہ دوسرے روز بھی جاری رہا

پشاور میں خصوصی افراد کا 28واں قومی اسپورٹس میلہ دوسرے روز بھی جاری رہا
September 26, 2020

پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں خصوصی افراد کا اٹھائیسواں قومی اسپورٹس میلہ دوسرے روز بھی قیوم اسپورٹس کمپلیکس  میں جاری رہا ۔

خصوصی افراد کے کھیلوں کا اٹھائیسواں میلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ، مقابلوں کے دوسرے روز کرکٹ میچ میں خصوصی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔پست قد خصوصی افراد کے کرکٹ مقابلے میں کرک زلمی نے پشاور فنکار کو چھ وکٹوں سے ہرادیا۔

وہیل چیئر پر ٹیبل ٹینس کے مقابلوں کے علاوہ بیڈمنٹن، باسکٹ بال کے بھی میچز بھی ہوئے ، خصوصی افراد نے تیراندازی کے مقابلوں میں اپنا نشانہ آزمایا۔ شاٹ پٹ میں خیبرکے میاں جان سونے اور دیر کے یاسین نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ کھلاڑیوں نے مقابلوں کے انعقاد پر خوشی کا اظہارکیا۔

خصوصی افراد کے کھیلوں کا تین روزہ میلہ اتوار کے روز بھی جاری رہے گا۔ مقابلوں میں ملک بھر سے سات سو زائد مرد و خواتین خصوصی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔