Sunday, May 12, 2024

پشاور میں خریداروں کا رش بڑھ گیا، ایس او پیز ہوا میں اڑا دیئے

پشاور میں خریداروں کا رش بڑھ گیا، ایس او پیز ہوا میں اڑا دیئے
May 12, 2020
پشاور (92 نیوز) لاک ڈاؤن میں نرمی کا دوسرا دن ہے، پشاور شہر میں خریداروں کا رش بڑھ گیا، شہریوں نے کورونا ایس او پیز ہوا میں اڑا دیئے۔ پشاور کے بازاروں میں 4 بجے کے بعد بھی رش دیکھنے میں آیا، شہری سماجی فاصلہ رکھ رہے ہیں اور نہ ہی ماسک کا استعمال کر رہے ہیں۔ خریداری کی جگہوں پر سماجی فاصلے کے لئے نشانات تک موجود نہیں۔ بچوں کی بھی بڑی تعداد بازاروں میں موجود ہے۔