Friday, April 26, 2024

پشاور میں حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی، مویشی منڈیاں سجا دی گئیں

پشاور میں حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی، مویشی منڈیاں سجا دی گئیں
July 16, 2020
پشاور (92 نیوز) پشاور میں حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مویشی منڈیاں سجا دی گئیں، مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں سے وباء دوبارہ پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ پشاور میں حکومتی گائیڈ لائنز اور کورونا ایس او پیز کو یکسر نظرانداز کردیا، عید قربان کےلئے مویشی منڈیاں عید سے دس دن پہلے کے مقررہ وقت سے قبل ہی سجا دی گئیں، محکمہ بلدیات اور ضلعی انتظامیہ نے منڈیوں کو رش سے بچانے کےلئے چھوٹی منڈیاں لگانے کی ہدایت کی۔ لیکن رنگ روڈ پر بڑی بڑی منڈیاں لگ گئی ہیں۔ رنگ روڈ، کالا منڈی اور دیگر مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ نہ ماسک کا استعمال ہورہا ہے اور نہ ہی سینی ٹائرز، بچے اور پچاس سال سے زائد عمر کے افراد بھی منڈیوں میں مویشی دیکھتے نظر آ رہے ہیں۔ مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز کا خیال نہ رکھا گیا تو خدشہ ہے کہ عید قربان کے بعد کورونا وباء دوبارہ تیزی سے پھیل سکتی ہے۔