Friday, March 29, 2024

پشاور میں تھانہ متنی کے علاقہ سے 3 دہشت گرد گرفتار

پشاور میں تھانہ متنی کے علاقہ سے 3 دہشت گرد گرفتار
August 28, 2020
 پشاور (92 نیوز) پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ تھانہ متنی کے علاقہ سے 3 دہشت گرد گرفتار ہو گئے۔ پشاور کے ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے چار کلو گرام بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈز اور نٹ بولٹ برآمد کر لئے گئے۔ گرفتار ملزموں سے دو نائن ایم ایم اور ایک تیس بور پستول بھی برآمد ہوا۔ ایس ایس پی منصور امان نے بتایا کہ کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے ملزم بھتہ خوری، بم حملوں اور سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ ایس ایس پی آپریشن منصور امان کا کہنا تھا کہ پشاور میں نویں اور دسویں محرم الحرام کو صرف حساس مقامات پر موبائل اسگنل بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔