Monday, September 16, 2024

پشاور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا؛ چار خودکش بمبار گرفتار

پشاور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا؛ چار خودکش بمبار گرفتار
August 12, 2016
پشاور (92 نیوز) – جشن آزادی کے موقع پر پشاور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر پشاور کو تباہی سے بچا لیا گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کی کارروائی کے دوران خیبرایجنسی میں ایک مکان سے چار خودکش بمبار گرفتار اور پانچ جیکٹیںس برآمد کرلہوئی ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ خیبرایجنسی نے انٹلی جنس اطلاعات پر بروقت کارروائی کرکے پشاور کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ جمرود ضیاء الرحمان کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ نے خاصہ دار فورس کے ہمراہ تحصیل جمرود کے علاقہ شاہ کس میں ایک مکان پر رات گئے چھاپہ مارا۔ مکان سے چار مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتارکرلیا گیا۔ تلاشی لینے پر مکان سے پانچ خودکش جیکٹس اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق حملہ آورسرحد پار سےآئے اور جشن آزادی کے موقع پر پشاورمیں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ خودکش حملہ آوروں کو مزید پوچھ گچھ کےلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔