Monday, May 13, 2024

پشاور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، 49 کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی

پشاور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، 49 کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی
February 16, 2020
پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے ناگمان اور کارخانو مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف کاروائیاں کی ہیں، کارروائیوں کے دران 49 کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے وا گزار کرا لی گئی جبکہ 44 غیر قانونی کیبن بھی مسمار کئے گئے۔ پشاور میں ضلع انتظامیہ نے ناگمان میں دریا کے کنارے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 49 کنال سرکاری زمین قبضہ مافیا سے وا گزار کرا لی۔ سرکاری زمین کو 4 رہائشی کالونیوں میں شامل کیا گیا تھا۔ ایک اور کارروائی کے دوران ضلعی انتظامیہ نے نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کارخانو مارکیٹ میں غیر قانونی طور پر تعمیر ہونے والے 44 کیبن اور تجاوزات کو مسمار کیا۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق کارخانو مارکیٹ میں چند روز قبل بھی تجاوزات کو ہٹایا گیا تھا تاہم کارروائی کے بعد تجاوزات دوبارہ قائم کر دی گئی تھیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہے گی جبکہ دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔