Thursday, April 25, 2024

پشاور میں بیس برس بعد فٹ بال ٹورنا منٹ شروع

پشاور میں بیس برس بعد فٹ بال ٹورنا منٹ شروع
October 1, 2016
پشاور(92نیوز)پشاور میں بیس سال بعد فٹ بال کا قومی سطح کا ٹورنامنٹ شروع ہوگیا آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان ٹیلی ویژن کی ٹیم نے خیبرپختونخوا کوشکست دے دی۔ تفصیلات کےمطابق پشاور کے قیوم اسٹیڈیم میں آل پاکستان چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا بیس سال بعد پشاور میں ہونےوالےقومی سطح کے فٹبال کے اس ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان ٹیلی ویژن اورخیبرپختونخوا گرین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا  میچ میں پی ٹی وی کی ٹیم نے آغازسے ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔ پی ٹی وی کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا اور خیبرپختونخوا گرین  کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔