Tuesday, May 21, 2024

پشاور میں بی آر ٹی تحقیقات، پی ڈی اے کے چار سابق افسران طلب

پشاور میں بی آر ٹی تحقیقات، پی ڈی اے کے چار سابق افسران طلب
December 29, 2019
 پشاور (92 نیوز) پشاور میں بی آر ٹی تحقیقات میں ایف آئی اے نے پی ڈی اے کے چار سابق افسران کو طلب کر لیا۔ پشاور میں جدید سفری سہولت کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی میں مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات کےلئے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات پرعملدرآمد شروع ہو گیا۔ ایف آئی اے  بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کے لئے پی ڈی اے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے چالیس افسران کے بیانات قلمبند کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے دو سیاسی شخصیات اور پی ڈی اے کے چار سابق افسران کے بیانات قلمبند کرانے کے لئے طلب کر لیا ہے۔ ایف آئی اے نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات میں منصوبے کے کنٹریکٹر کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی آر ٹی کی تحقیقات کے لئے پی ڈی اے نے مکمل ریکارڈ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔