Thursday, March 28, 2024

پشاور میں بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکاری والدین کی گرفتاریاں شروع

پشاور میں بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکاری والدین کی گرفتاریاں شروع
May 22, 2016
پشاور (92نیوز) پشاور میں انسداد پولیو قطروں سے انکاری والدین کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ انتظامیہ نے ایسے والدین کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیو مہم بار بار چلتی رہی مگر انسداد پولیو قطروں سے انکاری کرنے والے والدین کی تعداد کم نہ ہو سکی۔ انسداد پولیو کے لئے کام کرنے والے اداروں اور مانیٹرنگ سیل کی پشاور میں تمام کاوشیں غیرموثر ہو گئیں۔ پشاور میں انسداد پولیو قطروں سے انکاری والدین کی تعداد 3 ہزار 200 تک پہنچ گئی۔ انسداد پولیو کے حکام نے قائل کرنے کی بجائے ضلعی انتظامیہ کو ایسے والدین کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے 17 انکاری والدین کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ہے جبکہ 200 والدین کی گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔