Wednesday, May 8, 2024

پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا سامان چوری ہونے لگا

پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا سامان چوری ہونے لگا
February 4, 2019
پشاور ( 92 نیوز) صوبائی دارالحکومت پشاور میں پی ٹی آئی حکومت کے میگا پراجیکٹ بس ریپڈ ٹرانزٹ پر کام تو تیزی سے جاری ہے مگر منصوبے کی تکمیل سے قبل ہی بسوں کے روٹ پر لگائے جانے والے جنگلے چوری ہونے لگے ہیں۔ روٹ پر جگہ جگہ بلا روک ٹوک جنگلے غائب ہو رہے ہیں جس نے منصوبے کی ناقص سکیورٹی کا پول کھول دیا ۔ پشاور میں بی آر ٹی کی تکمیل میں دو ماہ باقی ہیں، بی آر ٹی کے لئے بس سٹیشنوں پر کام تیزی سے جاری ہے، سڑک کے دونوں طرف جنگلے لگا دیے گئے ہیں مگر بسیں چلنے سے قبل ہی جنگلوں کو توڑ کر سریا چوری کر لیا گیا ہے۔ جنگلے کے سریے کی چوری کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے مگر ٹھیکہ دار کو ہوش آیا اور نہ ہی حکومت زیر تکمیل پراجیکٹ کی حفاظت کر ذمہ لے سکی ہے۔ بس سٹیشن بنائے جا رہے ہیں اور بنائے گئے جنگلے توڑے جا رہے ہیں۔ بی آر ٹی پر کام پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے، کام کی تکمیل سے قبل اب اس کی مرمت کی ضرورت پڑے گی۔ تشویش کی بات تو یہ ہے کہ کہ اس اہم منصوبے کی حفاظت کا کوئی بندوبست موجود نہیں۔