Sunday, May 12, 2024

پشاور میں بجلی کے ڈیجیٹل میٹرز کی ٹمپرنگ کرنیوالا گروہ پکڑا گیا

پشاور میں بجلی کے ڈیجیٹل میٹرز کی ٹمپرنگ کرنیوالا گروہ  پکڑا گیا
August 25, 2020

پشاور ( 92 نیوز) گیس اور بجلی کے ڈیجیٹل میٹرزکو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ریورس کرنے اور اس کی رفتار کم کرانے والے گینگ اب کرائے پر دستیاب ہونے لگے، ایسے ہی ایک گینگ کو چکدرہ میں رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا جو ڈیجیٹل میٹرز کو بھی مات دینے کے ماہر نکلے۔

اس گینگ کے افراد  کسی ایک علاقے میں نہیں بلکہ مختلف علاقوں میں ڈیجیٹل میٹرز ریورس کرنے کی کارروائیوں میں مصروف تھے جس سے پیسکو کو بڑا نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔ گینگ کے دو افراد کو چکدرہ کے علاقہ مدینہ ٹاؤن میں گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے تمام ضروری سامان برآمد کیا گیا۔

گینگ میں شامل ایک شخص کا تعلق دیر اور دوسرے کا تعلق چارسدہ سے بتایا جاتا ہے۔