Thursday, May 9, 2024

پشاور میں باڑہ کے علاقے منڈی کس میں لگائے گئے پودے مقامی افراد نے اکھاڑ دیے

پشاور میں باڑہ کے علاقے منڈی کس میں لگائے گئے پودے مقامی افراد نے اکھاڑ دیے
August 9, 2020
 پشاور (92 نیوز) پشاور میں باڑہ کے علاقے منڈی کس میں لگائے گئے پودے مقامی افراد نے اکھاڑ دیے۔ ٹائیگرفورس کے جوانوں کےساتھ بھی آمنا سامنا ہوا۔ ضلع خیبر کے علاقے منڈی کس باڑہ میں شجرکاری مہم کا افتتاح ہوا تو افتتاح کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے گھروں سے نکل کر ٹائیگر فورس کے لگائے گئے پودے اکھاڑ دیے۔ مقامی افراد کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اراضی کے مالکان کو اعتماد میں لئے بغیر پودے لگا دیے جس پر علاقے کے مکین مشتعل ہو گئے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شخصی زمینوں پر سرکار کی جانب سے پودے لگانا درست نہیں۔ وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ علاقہ ایم این اے اقبال آفریدی نے اسے انتظامیہ کی غفلت سے تعبیر کیا ہے۔