Thursday, April 18, 2024

پشاور میں ایک اور خواجہ سرا قتل

پشاور میں ایک اور خواجہ سرا قتل
November 26, 2017

پشاور ( 92 نیوز )پشاورمیں ایک اور خواجہ سراء قتل ہوگیا ۔ صدر کے علاقہ خیبرسپرمارکیٹ میں ملزم نے فائرنگ کرکے سپوگمئی کو زخمی کیا جس نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دم توڑ گیا ۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
خیبرپختونخوا میں خواجہ سراؤں پرتشدد اور انہیں قتل کرنے کے واقعات کی روک تھام نہ ہوسکی۔
پشاور صدر کے علاقہ خیبرسپرمارکیٹ میں ایک اور خواجہ سراء کی زندگی کا چراغ گل کردیا گیا۔ 25 سالہ اخترزمان عرف سپوگمئی خیبرسپرمارکیٹ میں رہائش پذیرتھا ۔ جسے ایک افغان باشندے نے فائرنگ کے شدید زخمی کیا۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر سپوگمئی ابدی نیند سو گیا۔
خواجہ سراء کے قتل کی خبر شہر میں پھیلتے ہی دیگر خواجہ سرا تھانہ گلبرگ پہنچ گئے اورساتھی کے قتل پرنہ صرف افسوس بلکہ احتجاج بھی کیا۔
پولیس تھانہ گلبرگ نے مقتول خواجہ سراء کے بیان نزع کی روشنی میں ملزم واسع کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔