Saturday, May 11, 2024

پشاور میں ایل آر ایچ میں کورونا کا پہلا مریض صحتیاب

پشاور میں ایل آر ایچ میں کورونا کا پہلا مریض صحتیاب
April 11, 2020

پشاور ( 92 نیوز) کورونا کے خوف میں اچھی خبریں آنی لگیں، پشاور میں ایل آر ایچ میں زیرعلاج کورونا کا پہلا مریض صحت یاب ہو گیا   ۔

برطانیہ سے آنے والے کرک کے 47 سالہ عمر فاروق کو 19 مارچ کو ایل آر ایچ لایا گیا تھا، مریض 17 دن آئی سی یو میں وینٹیلیٹر پر گزارنے کے بعد صحت یاب ہوا۔

ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق مریض کی صحت یابی سے ایل آر ایچ انتظامیہ ،آئی سی یو سٹاف اور دیگر ڈاکٹروں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔

ادھر  سوات میں کورونا وائرس  کے مزید 4 کیس سامنے آگئے، ڈپٹی کمشنر کے مطابق مریضوں کا تعلق کس روڈ، عالم نگر، شنگرتال اورشریف آباد سے ہے سوات میں  کروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 54ہوگئی ۔

ادھر لاہور کے چلڈرن اسپتال میں بھی دو بچے صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیے گئے ، لودھراں آئسولیشن وارڈ میں بھی چھ مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوئے جب کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد 762ہوچکی۔