Monday, May 13, 2024

پشاور میں انسداد پولیو ویکسین سے متعلق ڈرامہ کرنیوالا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے ‏حوالے

پشاور میں انسداد پولیو ویکسین سے متعلق ڈرامہ کرنیوالا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے ‏حوالے
April 23, 2019

پشاور (92 نیوز) پشاور میں انسداد پولیو ویکسین پلانے سے بچوں کی حالت غیر ہونے کے ڈرامہ کرنے والے ملزم کو ایک روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

سوئی نادرن گیس کے ملازم کی ڈرامہ بازی سے شہر کے اسپتالوں میں پولیو ویکسین سے خوفزدہ 25 ہزار بچے لائے گئے ، کوئی جاں بحق تو کیا بے ہوش تک نہیں ہوا۔ جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتاری کیلئے کارروائیاں شروع کر دی گئیں ۔

ملزم نے بچوں کو بیڈ پر زبردستی لٹا کر حالت غیر ہونے کا ڈرامہ رچایا تھا اور چیخ چیخ کر عوام سے کہا تھا کہ یہ مضر صحت ہے ۔

بعد ازاں ڈرامے کی ویڈیو سامنے آگئی جس میں ملزم بچوں کو زبردستی بچوں کو بیڈ پر لیٹنے کا کہتا ہے  اور عوام کو اشتعال دلا تا ہے ۔

حقائق سامنے آنے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا  جب کہ جلاؤ گھیراؤ کرنے کے الزام میں 12 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتاری کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

 پولیس ملزموں کی شناخت کےلئے وقوعہ کی ویڈیو سے بھی مدد لے رہی ہے ۔