Thursday, May 2, 2024

پشاور میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری

پشاور میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری
June 24, 2018
پشاور (92 نیوز) صوبائی دارالحکومت پشاور میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے، شہر میں جگہ جگہ الیکشن کمیشن کی مقرر کردہ حد سے بڑے بڑے بینرز لگے ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کوئی کارروائی نظر نہیں آ رہی ہے۔ نئے قوانین میں ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے لئے سزا تو موجود ہے مگر سزا دینے کا طریقہ کار انتہائی پیچیدہ ہے اس لئے الیکشن کمیشن محض ہدایات جاری کرنے پر اکتفا کر رہا ہے۔ انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے قانون سازی تو کی گئی مگر سیاستدانوں نے ضابط اخلاق سمیت تمام قوانین میں خود کو بچائے رکھا۔