Monday, May 13, 2024

پشاور میں اسپورٹس فیسٹول ختم، شہزاد ارباب کی بطور مہمان خصوصی شرکت

پشاور میں اسپورٹس فیسٹول ختم، شہزاد ارباب کی بطور مہمان خصوصی شرکت
November 6, 2020
پشاور (92 نیوز) پشاور میں نئے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اسپورٹس فیسٹول اختتام کو پہنچ گیا۔ شہر سے سیکڑوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹبلشمنٹ شہزاد ارباب فیسٹیول کے مہمان خصوصی تھے۔ پشاور کے حیات آباد اسپورٹس کمپلکس کھیلوں کا تین روزہ میلہ اختتام کو پہنچ گیا۔ اسپورٹس فیسٹول میں دس مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں پانچ سو میل اور فی میل کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ان مقابلوں میں دیگر کھیلوں کے علاوہ جمناسٹک، رسہ کشی، تائی کووانڈواور بیڈمنٹن کے مقابلے ہوئے۔ فیسٹول کےآخری روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹبلشمنٹ شہزاد ارباب مہمان خصوصی تھے۔ شہزاد ارباب نےحیات آباد اسپورٹس کمپلکس کا دورہ کرکے کھیلوں کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ شہزاد ارباب کا کہنا تھا کہ پشاور شہر کے اردگرد پارکس اور ریلوے لائن کے ساتھ واکنگ ٹریکس بنا رہے ہیں۔