Monday, May 6, 2024

پشاور میں آٹے کی قیمت کنٹرول سے باہر، نانبائیوں کا روٹی مہنگی کرنیکا مطالبہ

پشاور میں آٹے کی قیمت کنٹرول سے باہر، نانبائیوں کا روٹی مہنگی کرنیکا مطالبہ
November 12, 2019
پشاور (92 نیوز) پشاور میں آٹے کی قیمت کنٹرول نہ ہوسکی، نانبائیوں نے روٹی مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا، بلوچستان میں گندم کے بحران کے باعث آٹے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا، نان بائیوں نے ہڑتال کردی۔ خیبرپختونخوا میں آٹے کا بحران برقرار ہے، افغانستان کو آٹے کی برآمد پر پابندی اور پنجاب سے فراہمی کے باوجود قلت برقرار ہے ، 20 کلو کا تھیلا 980 سے 1050 کا مل رہا ہے، قیمتیں کم نہ ہونے پر نانبائیوں نے بھی روٹی مہنگی کرنےکا مطالبہ کردیا انتظامیہ نے کارروائی کا ارادہ کیا تو مہنگا آٹا فروخت کرنےوالے ڈیلرز نے چھاپوں کیخلاف ہڑتال کی دھمکی دے دی، شہریوں کی پریشانی میں بھی اضافہ ہوگیا ڈائریکٹر فوڈ خیبرپختونخوا عبدالقادر کاکہناہے قیمت پہلے ہی زیادہ تھی، پرانی قیمتیں برقرار ہیں، کچھ بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔