Thursday, May 9, 2024

پشاور میں آٹے کی قیمت میں دوسری بار اضافہ

پشاور میں آٹے کی قیمت میں دوسری بار اضافہ
January 6, 2020
 پشاور (92 نیوز) پشاور میں آٹے کی قیمت میں دوسری بار اضافہ ہو گیا۔ بیس کلو کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہو گیا۔ 950 روپے میں ملنے والا فائن آٹے کا تھیلا ایک ہزار اسی روپے میں بکنے لگا۔ دوسرے شہروں میں اضافہ اس سے بھی زیادہ ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں فلورملز سے 800 روپے میں ملنے والا تھیلا مارکیٹ میں 1100 میں دستیاب ہے۔ کھلا آٹا بھی 60 روپے کلو بکنے لگا۔