Thursday, May 9, 2024

پشاور میں آٹے کا بحران، بیس کلو کا تھیلا دو سو روپے تک مہنگا

پشاور میں آٹے کا بحران، بیس کلو کا تھیلا دو سو روپے تک مہنگا
January 9, 2020
پشاور (92 نیوز) پشاور میں آٹے کے بحران کے باعث قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ بیس کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں دو سو روپے تک اضافہ ہوگیا۔ آٹے کی قیمت میں اضافے سے روٹی کی قیمت میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی فلورملوں کو گندم کا کوٹہ بڑھایا، افغانستان کو آٹے کی فراہمی پرپابندی عائد کی، پنجاب حکومت سے آٹے کی فراہمی پرعائد پابندی ختم ہونے کے باوجود پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر آٹے کی قیمت بڑھ گئی۔۔ ہرانسان کی بنیادی ضرورت آٹے کے بیس کلو گرام تھیلے میں دو سو روپے تک اضافہ ہوگیا۔ مکس آٹے کا بیس کلو گرام کا تھیلا نو سو پچاس روپے سے بڑھ کر ایک ہزار اسی روپے کا ہوگیا، جبکہ فائن آٹے کا بیس کلو گرام کا تھیلا گیارہ سو اسی سے بارہ سو روپے میں بک رہا ہے۔۔ آٹا مہنگا ہونے پر شہری بھی چلا اٹھے۔ آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد نانبائیوں نے بھی پکی پکائی روٹی کی قیمت بڑھانے کےلئے پرتولنا شروع کردیئے ہیں۔