Saturday, May 11, 2024

پشاور میں 71افرا د میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

پشاور میں 71افرا د میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
September 11, 2019
پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں ڈینگی بے قابو ہو گیا ،   شہر میں مزید 71 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، گزشتہ  روز شہر سے ڈینگی کے مزید 71 کیسز رپورٹ ہوئے۔ دو روز میں رپورٹ ہونے والے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 141 تک پہنچ گئی ہے۔ شہر میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 674 ہو گئی ہے۔ شہر کے بڑے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے آئسولیشن وارڈز قائم کر دیے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا سے اب تک 776 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔