Thursday, March 28, 2024

پشاور میں 33 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح ہو گیا

پشاور میں 33 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح ہو گیا
November 10, 2019
پشاور (92 نیوز) پشاور میں 33ویں نیشنل گیمز کا افتتاح ہو گیا ہے، وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان اور کور کمانڈر پشاور شاہین مظہر افتتاحی تقریب کے مہمان خصوص تھے۔ مقابلوں میں چاروں صوبوں، کشمیر اور گلگت بلتستان سے 10 ہزار کھلاڑی 31 مختلف کھیلوں میں قسمت آزمائی کریں گے، خواتین 27 کھیلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ پشاور میں 9 سال بعد نیشنل گیمز منعقد ہوئے تو افتتاحی تقریب میں ہر طرف رنگ بکھر گئے، وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان اور کور کمانڈر پشاور مظہر شاہین نے کھیلوں کا افتتاح کیا، اس موقع پر کھلاڑیوں نے سلامی پیش کی۔ تقریب کے دوران آٓتش بازی کی گئی اور ایس ایس جی کمانڈوز نے دو ہزار فٹ کی بلندی سے  فری فال کا مظاہرہ کیا۔ نیشنل گیمز ملک بھر سے 10 ہزار کھلاڑی 31 مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں جن میں خواتتین 27 کھیلوں میں شرکت کر رہی ہیں۔ پشاور میں نیشنل گیمز کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے افتتاحی تقریب کے لئے شہر کی کئی سڑکیں بند کی گئیں، یہ مقابلے  پشاور، جمرود، چارسدہ، مردان اور ایبٹ آباد میں 16 نومبر تک جاری رہیں گی۔