Friday, May 10, 2024

پشاور میں 12سے کے قریب افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

پشاور میں 12سے کے قریب افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
September 3, 2019
پشاور ( 92 نیوز)  پشاور پر ڈینگی کے وار جاری ہیں ، شہر کے دیہی علاقوں میں 12 سو کے قریب افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی، 25 دنوں میں 11 94 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ سال 2017 میں بھی انہی علاقوں سے ڈینگی کے اکثریت کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ پشاور کے دیہی علاقوں میں 1194 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کا انکشاف ہوا ہے، شہر کے نواحی علاقوں شیخان میں 770، شیخ محمدی میں 245، سربند میں 94، اچینی میں 55 اور سنگو میں 30 کیسز سامنے آئے۔ تمام کیسز 25 دنوں میں رپورٹ ہوئے۔ سٹی اسپتال میں ڈینگی  کے 128 مریض لائے گئے جن میں سے 20 کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ، سال 2017 میں بھی ڈینگی کے سب سے ذیادہ مریض انہی علاقوں سے رپورٹ ہوئے تھے۔ صحت کے حکام مسئلے سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کا دعوی کر رہے ہیں۔ پشاور کے متاثرہ علاقوں میں  ڈینگی سے بچاؤ کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جبکہ ان علاقوں کی کھلی ٹینکیوں میں پانی سٹور کرنے سے یہ مسئلہ مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔