Monday, September 16, 2024

پشاور: موسیقی کی مدھر دھنوں نے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کر دیا

پشاور: موسیقی کی مدھر دھنوں نے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کر دیا
February 14, 2018

پشاور (92 نیوز) پشاور میں محفل سجی تو موسیقی کی مدھر دھنوں نے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ پرانے گیت نئی دھنوں پر پیش کئے گئے تو مزہ دوبالا ہو گیا۔

پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں موسیقی کی محفل سجی تو بھولے بسرے گانوں پر جدید دھنوں کے تڑکے نے سماں باندھ دیا۔ موسیقی کی مست دھنیں بجیں تو حاضرین بھی جھومنے پر مجبور ہو گئے۔

پشتو کے معروف گلوکار ہمایون خان نے آواز کا جادو جگایا تو سب نے دل کھول کر داد دی۔

موسیقی کی اس محفل میں نوجوانوں نے ہی نہیں بلکہ میوزک سے رغبت رکھنے والے سب لوگ پرانے گانے سننے کے لئے دیر تک جم کر بیٹھے رہے۔