Thursday, April 18, 2024

پشاور : موسیقی کی محفل ”یاقربان“ نے ماضی کی سریلی دھنوں کی یاد تازہ کر دی

پشاور : موسیقی کی محفل ”یاقربان“ نے ماضی کی سریلی دھنوں کی یاد تازہ کر دی
December 28, 2015
پشاور (92نیوز) پشاور میں سجی موسیقی کی محفل ’یاقربان“ میں پشتو موسیقی کی مشہورصنف ”ٹپہ“ کو مقامی فن کاروں نے جدید انداز میں پیش کرکے ماضی کی سریلی دھنوں کی یاد تازہ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے تاریخی گور گٹھڑی میں محکمہ ثقافت خیبرپختونخوا نے روایتی پشتو موسیقی کی محفل سجائی۔ پشتو موسیقی کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کےلئے ہونے والی اس محفل میں فن کاروں نے محبوب کو دل کی گہرایوں سے دی جانے والی آواز ”یاقربان“ ایسے انداز میں پیش کی کہ بوڑھے بھی جھوم اٹھے۔ یا قربان مقابلوں کے فائنل راونڈ میں صوبے بھر سے اکیس نوجوان منتخب ہوئے جنہوں نے استاد احمد ایوارڈ جیتنے کے لیے ماضی کی خوبصورت دھنوں کو نئی آوازوں میں گا کر محفل کو چار چاند لگا دیے۔ پشتو موسیقی کے اس مقابلے میں پشاور کے علی جان جانان نے پہلی، سوات کی گلوکارہ نبیلہ ودود نے دوسری اور مردان کے زرنوش نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔