Tuesday, April 23, 2024

پشاور: موسیقی کی خوبصورت محفل میں لوگوں کی بڑٰی تعداد کی شرکت

پشاور: موسیقی کی خوبصورت محفل میں لوگوں کی بڑٰی تعداد کی شرکت
January 19, 2017
پشاور(92نیوز)پشاور میں موسیقی کی محفل سجی تو لوگوں کی بڑی تعداد امڈ آئی، شرکاء جہاں روایتی موسیقی سے لطف اندوز ہوئے تو وہاں رباب کی دھنوں نے بھی ان کے دلوں کو گرما دیا۔ تفصیلات کےمطابق پشاور کے نشترہال میں رباب کی گونج نے تو نوجوانوں کا خون گرما ہی دیا مگر جب پشتو موسیقی کی دھنیں بجیں تو پشاور کے شہریوں کےلئے رنگا رنگ تقریب کے شرکاء جھومنے پر مجبور ہو گئے۔ موسیقی کے دلدادہ نوجوانوں کی فرمائش پر پشتو موسیقی کی دھنیں بجیں تو تقریب میں موجود لوگ اپنی نشستوں پر جم کر بیٹھے رہے اور موسیقی سے محٖظوظ ہوتے رہے۔ تقریب کا مقصد لوگوں کو کرپشن کے خاتمے سے متعلق آگہی دینا تھا یہ پیغآم تقریب میں موجود لوگوں کو خوب پہنچا مگر ہال میں رباب کی خوبصورت دھنوں نے یہ ثابت کر دیا کہ جب امن ہو تو پشاوریوں کا ذوق کھل کر سامنےآتا ہے۔