Friday, April 26, 2024

پشاور: موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد ڈرائی فروٹ کا کاروبارچمک اٹھا

پشاور: موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد ڈرائی فروٹ کا کاروبارچمک اٹھا
January 7, 2017

 پشاور(92نیوز)پشاور میں سرما کی پہلی بارش کے بعد ڈرائی فروٹ کا کاروبار چمک اٹھا ہے اور شہری رات گئے تک خشک میوہ  جات کی خریداری کرتے نظر آ تے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پشاور میں بارش کے بعد درجہ حررات میں کمی آئی تو گرم خوراک کے ساتھ ساتھ ڈرائی فروٹ کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا پشاور میں پستہ بادام اور چلغوزہ سردیوں میں سب سے زیادہ پسند کیاجا تاہے مگر جیب اجازت نہ دے تو شہری مونگ پھلیوں پر ہی گزارہ کر لیتے ہیں۔ پشاور میں سردیاں آتی ہیں تو گڑ کا استعمال بڑ ھ جاتا ہے گڑ میں ڈرائی فروٹ کا استعمال کیا جائے تو سردیوں میں ہر کوئی خرید لیتا ہے۔ سردیوں کی ٹھٹھرتی شام اور ٹھنڈی راتوں میں ڈرائی فروٹ کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے سردی میں جوں جوں اضافہ ہوتا ہے ڈرائی فروٹ کی دکانوں پر رش بڑھ جاتا ہے۔